ابنا: ترکي کے شمال مغربي شہر ساکاريا کے عوام نے ايک بڑا مظاہرہ کرکے امريکا مخالف نعرے لگائے اور شام اور علاقے ميں امريکا اور نيٹو کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي - مظاہرين کا کہنا تھاکہ امريکا، اسرائيل اور نيٹو ہي علاقے اور شام ميں جنگ و خونريزي کے باعث ہيں - مظاہرين نے اس طرح ترکي ميں امريکي فوجي اڈے کي بھي موجودگي کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجرليک امريکي فوجي اڈہ مسلمانوں کے لئے باعث شرم ہے -اس درميان ترکي ميں کرائے گئے تازہ ترين سروے ميں کہا گيا ہے کہ اس ملک کے تين چوتھائي عوام شام کے خلاف ترکي کي فوجي مہم جوئيوں کے سخت خلاف ہيں - ترک عوام شام کے خلاف اپني حکومت کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف بھي پورے ملک ميں احتجاج کرچکے ہيں -
.....
/169